کراچی:
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 2633 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74500 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے کی کمی سے 235340 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔