پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی فیک نیوز کا شکار

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے حوالے سے ایک ہفتے میں 6 فیک نیوز شئیرکی گئیں


ویب ڈیسک December 02, 2024

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سیاسی اور کور کمیٹی فیک نیوز کا شکار ہوگئیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ایک دن میں متعدد فیک نیوز پارٹی قیادت کے لیے درد سر بن گئیں۔ اتوار کو کور کمیٹی گروپ میں فیک نیوز شیئر کی گئیں۔ کور کمیٹی گروپ میں حلیم عادل شیخ نے اسد قیصر اور محمود اچکزئی پرحملے کی خبر شئیر کی۔ انہوں نے خبر پر پارٹی سے رائے طلب کی اور تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر نے بین الاقوامی میڈیا کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت کی خبر شئیر کرتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا۔ پارٹی گروپ میں قاسم سوری کا بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی سے متعلق ٹوئٹ بھی شئیر کیا گیا۔ علی محمد خان نے ٹوئٹ کو فیک قرار دیتے ہوئے سیاسی کمیٹی اور قائدین سے مشارت کا کہا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے حوالے سے ایک ہفتے میں 6 فیک نیوز شئیرکی گئیں۔اسد قیصر نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ فیک نیوز کہاں سے اور کیوں جاری ہو رہی ہیں۔  پی ٹی آئی قائدین کا کہنا ہے کہ فیک نیوز پر مبنی بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں