کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب درختوں کی کٹائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ملوث افراد کے خلاف تھانہ سول لائنز میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کے ایم سی کو ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سبزے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ درختوں کی کٹائی ماحولیاتی توازن کے لیے خطرناک ہے۔ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔