پاکستان میں مہنگائی 6.5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی


ویب ڈیسک December 02, 2024
زندگی سے جڑے ہوئے شعبوں میں ہاتھ پیر مارتے لوگوں کے دکھ کم کرنے کا سوچا جائے فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان میں مہنگائی 6.5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے مہناگئی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان میں اکتوبر 2024 میں افراط زر 7.2 فیصد تھی جو نومبر 2024 میں مزید کم ہوکر 4.9 فیصد ہوگئی ہے۔

سالانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی مہنگائی کی شرح 7.88 فیصد رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 28.62 فیصد تھی۔

افراط زر میں کمی کے نتیجے میں کاروبار اور صنعتوں کے لیے سرمائے کی لاگت میں مزید کمی واقع ہوگی جس سے آنے والے مہینوں میں مالیاتی توازن بہتر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں