امت مسلمہ توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتی مفتی محمد زبیر

توہین رسالت کیخلاف موثر اقدامات کیے جائیں، ’’آزادی اظہار‘‘کی حد مقررکی جائے.


Express Desk September 23, 2012
مفتی محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ توہین رسالت کیخلاف دنیا بھر میں امت مسلمہ بجا طور پر احتجاج کررہی ہے۔

مفتی محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ توہین رسالت کیخلاف دنیا بھر میں امت مسلمہ بجا طور پر احتجاج کررہی ہے۔

امہ کے دل پسیجے ہوئے ہیں وہ ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں مگر شان رسالتؐ میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتے، مسلمانوں کا احتجاج اور غم وغصہ سو فیصد بجا ہے۔

مگر مطالبات مبہم ہونے کے بجائے راہ عمل مقرر ہونی چاہیے، انھوںنے کہا کہ معروضی حالات کی روشنی میں توہین رسالت کیخلاف درج ذیل اہم تجاویز پر عمل کرتے ہوئے اب وقت آگیا ہے کہ توہین رسالت اور توہین قرآن کیخلاف عالمی سطح پر شارٹ اور لانگ ٹرم مؤثر اقدامات کیے جائیں، ''آزادی اظہار'' کی حد بندی کی جائے، برطانیہ کی ملکہ کیخلاف بولنا۔

ہولوکاسٹ پر بات کرنا تو جرم ہو مگر حضرت محمدؐ کیخلاف بولنا جرم نہیں؟، اقوام متحدہ کی سطح پر تمام آسمانی کتابوں توریت، زبور، انجیل سمیت قرآن کریم اور حضرت موسیٰؑ، حضرت عیسیٰؑ، حضرات دائودؑ سمیت حضرت محمدؐ کی توہین کو عالمی سطح پر جرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا منظور کرائی جائے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں