جنگلاتی آگ سے منسلک فضائی آلودگی، اموات میں اضافہ
جنگلاتی آگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی دنیا بھر میں سالانہ 1.5 ملین سے زیادہ اموات سے منسلک پائی گئی ہے۔
حالیہ تحقیق کے مطابق جنگلاتی آگ سے فضائی آلودگی کے واقعات کی اکثریت ترقی پذیر ممالک میں ہوتی ہے۔
دی لانسیٹ جریدے میں کی گئی تحقیق کے مطابق آنے والے برسوں میں ہلاکتوں کی یہ تعداد بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی جنگل کی آگ کو زیادہ مرتبہ اور شدت سے پیدا کررہی ہے۔
محققین کی بین الاقوامی ٹیم نے موجودہ اعداد و شمار کو دیکھا جس میں جنگلاتی آگ کی 2 اقسام کی گئیں، ایک جو قدرتی طور پر بھڑکتی ہیں اور دوسری منصوبہ بند آگ جیسے کھیتی کی زمین پر انسانوں کی جانب سے لگائی جاتی ہیں۔
محققین نے بتایا کہ 2000 اور 2019 کے درمیان دل کی بیماری سے ہونے والی سالانہ 450,000 اموات جنگلاتی آگ سے متعلق فضائی آلودگی سے منسلک تھیں۔
مزید برآں سانس کی بیماری سے مزید 220,000 اموات بھی آگ سے ہوا میں پھیلنے والے دھوئیں اور ذرات کیوجہ سے ہوئیں۔
مطالعہ کے مطابق دنیا بھر میں تمام وجوہات سے 15 لاکھ سالانہ اموات جنگلاتی آگ کیوجہ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے وابستہ تھیں۔