غزہ؛ اسرائیل نے انسانی جسم کو تحلیل کر کے بخارات بنانیوالے ہتھیار چلادیئے

اسرائیل غزہ میں ممنوع ہتھیار استعمال کر رہا ہے، ڈائریکٹر صحت


ویب ڈیسک December 02, 2024

غزہ میں اسرائیل نے ظلم اور جبر کی نئی تاریخ رقم کردی اور ایسے ممنوع ہتھیار استعمال کر رہا ہے جس کی ہولناکی سن کر انسانیت دنگ رہ جائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے محکمۂ صحت کے سربراہ ڈاکٹر منیر البرش نے کمزور اور لاچار فلسطینیوں پر استعمال ہونے والے اسرائیلی اسلحے سے متعلق ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج ایسے ہتھیار استعمال کر رہی ہے جن سے مرنے والوں کی لاشیں بخارات بن جاتی ہیں۔

غزہ کے ڈائریکٹر ہیلتھ نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فسطینی پناہ گزینوں پر خطرناک کیمیکل اور مواد والے بم برسا رہا ہے جس کے ہولناک اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ نے عالمی قوتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے اور اسرائیل کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں 44 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ1 لاکھ 5 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں