بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اعلان


ویب ڈیسک December 02, 2024

ملتان: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی۔

پاکستان میں ہونے والے مینز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے انکار پر بھارت کو ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا گیا۔

پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے، پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈز کے مابین بہترین ورکنگ ریلیششن شپ قائم ہیں۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7 ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ سربراہاں آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس دوران پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے انکار پر خوب بحث ہوئی۔

سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ویزوں کے ایشو کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف میچز نہیں کھیل پارہیں۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کی تصدیق کردی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے میزبانی واپس لی گئی ہے اور ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اب کسی اور ملک منتقل کیا جائے گا۔

ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے سال نومبر دسمبر میں بھارت میں ہونا تھا۔ بھارتی حکومت نے ماضی میں پاکستان ٹیم کو مینز بلائنڈ کرکٹ ایونٹ میں شرکت کیلئے ویزے جاری نہیں کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں