غزہ جنگ بندی کیلیے کوششیں جاری ہیں لیکن اب تک کامیابی نہیں ملی؛ امریکا

اب تک کامیابی نہ مل پانے کے باوجود جنگ بندی معاہدے کے جلد طے ہونے کا امکان ہے، مشیر امریکی قومی سلامتی


ویب ڈیسک December 02, 2024

امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فریقین کو ایک سمجھوتے پر راضی کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجو تاحال غزہ جنگ بندی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔

چیک سیلوان نے مزید بتایا کہ خطے کے تمام فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ آج بھی جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ بندی مذاکرات جلد کامیاب ہوجائیں گے۔ ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مشیر چیک سیلوان نے کہا کہ جنگ بندی کی صورت میں بھی فریقین کو حق حاصل ہے کہ ان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو اپنا دفاع کریں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے پر ہی جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں