انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کی جاپان کو 211 رنز سے شکست

جاپانی ٹیم 339 رنز کے جواب میں 50 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی


ویب ڈیسک December 02, 2024

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے جاپان کو 211 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں جاپان کی انڈر 19 ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بناسکی۔

بھارت کے کپتان محمد امان نے 122 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ایوش مہترے اور کے پی کارتیکیا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کے ہاتھوں شکست سے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں