جی ایچ کیو حملہ کیس میں غیرحاضری پر گنڈا پور، زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر مؤخر


عمران اصغر December 02, 2024

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، راجہ بشارت اور زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔

جج نے ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جن ملزمان کے وارنٹ جاری ہوئے اُن میں وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور، راجہ بشارت، زرتاج گل، اعجاز احمد چٹھہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

دوسری جانب 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک مرتبہ پھر مؤخر کردی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کی دفعہ کو چیلنج کر دیا، جس پر عدالت نے درخواست پر بحث کیلئے استغاثہ کو کل کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔

عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کو 5 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ حکم کے باوجود وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سی پی او راولپنڈی سمیت چار افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں