کے پی حکومت: ڈی چوک پر جاں بحق کے لواحقین کو ایک کروڑ اور زخمی کو 10 لاکھ دینے کی منظوری

اب تک جتنے شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے ان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف


ویب ڈیسک December 02, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کے لیے پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکچ کے مطابق شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے ان کے  لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا  کا کہنا تھا کہ مزید زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے تصدیق ہونے پر بھی ان کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں