مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کے لیے پیکج کی منظوری دیدی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکچ کے مطابق شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے ان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مزید زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے تصدیق ہونے پر بھی ان کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔