پشاور؛ غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گرفتار ملزم سے 19 عدد کلاشنکوف، 10 عدد بندوق، میگزین اور کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں، ایس پی سٹی احسان شاہ


اسٹاف رپورٹر December 02, 2024

تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایس پی سٹی احسان شاہ  کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد سید وقاص کا تعلق لنڈی ارباب سے ہے جو موٹرکار کے ذریعے اسلحہ و ایمونیشن اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے علاوہ 19 عدد کلاشنکوف، 10 عدد بندوق، میگزین اور کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس پی احسان شاہ خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں