لاہور:
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10سالہ طالب علم سے زیادتی کرنےو الے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ اسماعیل سے زیادتی کرنے والے ملزم عادل کو گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 10 سالہ اسماعیل چہارم کلاس کا طالب علم تھا اور ملزم کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا، ملزم عادل چار پانچ ماہ تک اسماعیل کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم عادل کو گرفتار اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے بچے سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ایس پی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صف ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔