وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کی پالیسی کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں آر اینڈ ڈی فنڈ کی پالیسی کمیٹی نے اگنائٹ کے لیے 599.29 ملین روپے بجٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے


ارشاد انصاری December 02, 2024

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) فنڈ کی 45ویں پالیسی کمیٹی کا اجلاس سوموار کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں آر اینڈ ڈی فنڈ کی پالیسی کمیٹی نے اگنائٹ کے لیے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے 599.29 ملین روپے بجٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان اور اسپیشل سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن اظفر منظور بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے اگنائٹ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹس مختصر دورانیہ کے رکھیں ہر پراجیکٹ کی ٹائم لائن ہونا بہت ضروری ہے پراجیکٹس کو مقررہ وقت پر مکمل ہونا چاہیے۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اگنائٹ حکام کو ہدایت کی کہ اگنائٹ لوکل سطح پر تیار کردہ گیمز پر ای-اسپورٹس مقابلے کا انعقاد کرے، اس سے پہلے اگنائٹ حکام نے اجلاس کو جاری و مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں بریف کیا۔

اجلاس میں آر اینڈ ڈی فنڈ کی 44 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی کارروائی کی منظوری بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے