عرفی جاوید نے اپنا تھری ڈی بٹر فلائی ڈریس 3.66 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے پیش کردیا

مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں نے لباس کو "میٹ گالا کے لیے تیار" قرار دیا، جس سے یہ فیشن کی دنیا میں اپنی جگہ مضبوط کر گیا

انٹرنیٹ کی سنسیشن اور اداکارہ عرفی جاوید نے ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنا لی۔ انہوں  نے اعلان کیا کہ وہ اپنا مشہور تھری ڈی بٹر فلائی ڈریس 3.66 کروڑ روپے کی حیرت انگیز قیمت پر فروخت کر رہی ہیں۔ 

یہ منفرد آف شولڈر لباس میٹل بینڈر اسٹوڈیو اور شویتا گرمیت کور کے ساتھ عرفی کی شراکت میں ڈیزائن کیا گیا تھا، اور اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈیزائن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا۔

ڈریس کی سب سے نمایاں خصوصیت وہ مصنوعی تتلیاں ہیں جو عرفی کے ہاتھ کے تالیاں بجانے پر پھولوں سے باہر نکلتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس تخلیقی عنصر نے اس لباس کو حالیہ فیشن کی تاریخ میں سب سے زیادہ چرچا والے ملبوسات میں سے ایک بنا دیا ہے۔ 

 

مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں نے اس لباس کو "میٹ گالا کے لیے تیار" قرار دیا، جس سے یہ فیشن کی دنیا میں اپنی جگہ مضبوط کر گیا۔

عرفی نے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، "میرے پیارے فالوورز، میں نے اپنا مشہور بٹر فلائی ڈریس بیچنے کا فیصلہ کیا ہے جسے سب نے بہت پسند کیا۔ قیمت - 36690000 روپے (3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار)۔ دلچسپی رکھنے والے لوگ براہ راست پیغام بھیجیں۔"

عرفی کے اعلان نے مداحوں میں ملا جلا ردعمل پیدا کیا۔ کچھ نے اس قیمت کو مزاحیہ سمجھا، تو کچھ نے اس لباس کے منفرد ڈیزائن کو دیکھتے ہوئے قیمت کو جائز قرار دیا۔

 

Load Next Story