سینیٹر فیصل واؤڈا کی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے پیدا ہونے والے بحران سے متعلق بات چیت


اسٹاف رپورٹر December 02, 2024
فوٹو انٹرنیٹ

اسلام آباد:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر فیصل واؤڈا نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل واؤڈا اور بلاول بھٹو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ون آن ون ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ ملک میں شروع ہونے والی نفرت و تقسیم کی سیاست سے پیدا ہونے والے بحران سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے