پریانکا چوپڑا کی کامیابی کی بھائی سدھارتھ نے بڑی قیمت چکائی، والدہ کا انکشاف

سدھارتھ کو اپنی زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ خود انحصاری اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا، مدھو چوپڑا

معروف بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کی کامیابی نے ان کے بیٹے سدھارتھ چوپڑا کی زندگی کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے۔

مدھو چوپڑا نے کہا کہ پریانکا کی شہرت کے باعث گھرانے کی توجہ کا زیادہ تر حصہ انہی پر رہا، جس کے نتیجے میں سدھارتھ کو اپنی زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کئی معاملات میں خود انحصاری اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

انٹرویو میں مدھو چوپڑا نے کہا، "جب پریانکا کی کامیابی کا سفر شروع ہوا تو میں زیادہ وقت اس کے ساتھ رہتی تھی، اور سدھارتھ کو اکثر اپنی جدوجہد خود کرنی پڑتی تھی۔ وہ اپنی جگہ شاندار ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ گھرانے کی مصروفیات نے اس پر گہرا اثر ڈالا۔"

مدھو چوپڑا نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی روزانہ کی جدوجہد دیکھ کر دل ہی دل میں دعا کرتی ہیں اور خدا کا شکر ادا کرتی ہیں کہ دونوں بچے ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں۔

سدھارتھ چوپڑا نے حال ہی میں دوسری منگنی کی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں ان کی اشتیا کمار سے منگنی ہوئی تھی، جو شادی سے پہلے ہی ختم ہوگئی تھی۔


 

Load Next Story