کراچی میں کل سے بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں چلنے، ٹھنڈ بڑھنے کا امکان

پیرکوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 17.8ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات


اسٹاف رپورٹر December 02, 2024

کراچی:

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے بلوچستان کی یخ بستہ شمال مشرقی ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں جس کی وجہ سے خنکی میں اضافےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق  منگل اوربدھ کوشہرمیں معمول سے تیزبلوچستان کی مشرقی وشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی اور خنکی میں اضافےکا امکان ہے۔

بدھ کوکم سے کم پارہ حالیہ درجہ حرارت کے مقابلے میں 1.7ڈگری کمی سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے دیگراضلاع میں خشک موسم کےساتھ خنک رات جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھندپڑنےکا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اس وقت سمندرکی جنوب مغربی ہواؤں کی جگہ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں،جس کی وجہ سے راتیں ٹھنڈی ہونا شروع  ہوگئی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ رات کا درجہ حرارت 20سے کم ہوکر17سے18ڈگری پرآگیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت33 ڈگری سے31 ڈگری پرآگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 6 دسمبرکے بعد درجہ حرارت 16جبکہ 10دسمبرسے14ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کےمطابق پیرکوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 17.8ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں