گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ جامعیات کوڈرگ اور ہراسمنٹ فری بنانا ترجیح ہے اگر میرے پاس خواتین کو ہراساں کرنے کا کیس آیا تو نوکری سے فارغ کے ساتھ اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فیصل آباد یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں طالبات کو تعلیمی اور پرسکون ماحول دینا ہے۔
کانووکیشن میں مختلف شعبوں کے ہیڈز ، فیکلٹی ممبران ،گریجوایٹس اور والدین بھی شریک تھے گورنرپنجاب کا کہنا تھا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے ہمارے ملک کو اندرونی و بیرونی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے ہمارے نوجوان بہت با صلاحیت ہیں ملک کا مستقبل انہی کے ہاتھ میں ہے۔