جامعیات کو ڈرگ و ہراسمنٹ فری بنانا ہے خواتین ہراسگی پر نوکری سے برطرف کیا جائے گا، گورنرپنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا فیصل آباد یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک December 02, 2024

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ جامعیات کوڈرگ اور ہراسمنٹ فری بنانا ترجیح ہے اگر میرے پاس خواتین کو ہراساں کرنے کا کیس آیا تو نوکری سے فارغ کے ساتھ اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فیصل آباد یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں طالبات کو تعلیمی اور پرسکون ماحول دینا ہے۔

کانووکیشن میں مختلف شعبوں کے ہیڈز ، فیکلٹی ممبران ،گریجوایٹس اور والدین  بھی شریک تھے گورنرپنجاب کا کہنا تھا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے  ہمارے ملک کو اندرونی و بیرونی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے ہمارے نوجوان بہت با صلاحیت ہیں ملک کا مستقبل انہی کے ہاتھ میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں