نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سنیٹر اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار مشہد میں منعقد ہونے والے ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 28 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مشہد ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے ایران میں سفیرمحمد مدثر ٹیپو او اعلیٰ سرکاری افسران نے کیا۔
پاکستان ای سی او کے بانی ممالک میں شامل ہے۔ کونسل آف منسٹرز اجلاس کی سربراہی ایران کے وزیرخارجہ عباس اگرچی کریں گے جبکہ شرکاء میں آذر بائیجان ،قزاقستان ،تاجکستان کے وزرائے خارجہ،ترکی ،ترکمانستان اورازبکستان کے نائب وزرائے خارجہ جبکہ کرغزستان کے مستقل نمائندے شریک ہوں گے۔