محکمہ صحت سندھ کے ماتحت بچوں کے سب سے بڑے مرکز صحت کے ڈاکٹروں نے نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والی دو ماہ کی دھڑ جُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن کیا۔آپریشن دس گھنٹے تک جاری رہا، جس میں این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی ایچ کے ماہرین نے حصہ لیا۔طبی ماہرین کے مطابق بچیوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ڈاکٹروں نے نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والی دو ماہ کی دھڑ جُڑی بہنوں، نائلہ اور شمائلہ کا کامیاب آپریشن کر لیا۔
آپریشن دس گھنٹے تک جاری رہا، جس میں این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی، اور ایس آئی سی ایچ کے ماہرین نے حصہ لیا۔
ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر سڈل کے مطابق بچیوں کی صحت اب بہتر ہے۔
آپریشن کے دوران نجی اسپتال کے ماہرین سے بھی مشورہ کیا گیا۔بچیوں کے والد کا نام غلام مصطفیٰ ہے،جو کراچی میں رکشہ چلاتے ہیں۔
نائلہ اور شمائلہ دس ستمبر کو کراچی کے علاقے گودھرا کے ایک نجی اسپتال میں پیدا ہوئیں تھیں۔