فلم 'پشپا 2' کی ریلیز سے قبل الو ارجن کے خلاف پولیس میں شکایت درج 

تنازعے کے باوجود فلم 'پشپا 2: دی رول' کی مقبولیت کم نہیں ہوئی۔ فلم 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہو رہی ہے


ویب ڈیسک December 02, 2024

مشہور تیلگو اداکار الو ارجن فلم 'پشپا 2: دی رول' کی ریلیز سے چند دن پہلے تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں۔ 

کوچی میں فلم کی تشہیری تقریب کے دوران انہوں نے اپنے مداحوں کو 'آرمی' کہہ کر مخاطب کیا، جس پر حیدرآباد میں ان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔

گرین پیس انوائرمنٹ اینڈ واٹر ہارویسٹنگ فاؤنڈیشن کے صدر سرینیواس نے حیدرآباد کے جواہر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا، "آرمی ایک معزز اصطلاح ہے جو ہمارے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرتی ہے۔ الو ارجن کو اپنے مداحوں کو آرمی کہنے کے بجائے کوئی اور اصطلاح استعمال کرنی چاہیے۔"

اداکار نے کوچی ایونٹ کے دوران اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، "میں اپنے مداحوں کو آرمی کیوں کہتا ہوں؟ اس کا آغاز کیرالہ کے مداحوں نے کیا تھا، اور میں نے ان سے متاثر ہو کر یہ اصطلاح اپنائی۔ آج یہ ایک رجحان بن چکا ہے، اور میں ان کا شکرگزار ہوں۔"

تنازعے کے باوجود فلم 'پشپا 2: دی رول' کی مقبولیت کم نہیں ہوئی۔ فلم 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں الو ارجن کے ساتھ راشمیکا مندنا، فہد فاضل، جگپتی بابو، اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں