ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول،درخواست دینے کا کل آخری دن، وزارت مذہبی امور

ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں


ویب ڈیسک December 02, 2024

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوگئیں اور سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہوگا۔

اسلام آباد سے ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ کل (3 دسمبر) تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی جبکہ سعودی عرب میں رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں