کراچی ایئرپورٹ پر یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد، مسافروں میں مٹھائیاں تقسیم

تقریب میں صوبائی وزیرثقافت ذوالفقار شاہ نے بھی شرکت کی


اسٹاف رپورٹر December 02, 2024

متحدہ عرب امارات کے53 ویں قومی دن کی تقریبات جوش وخروش سےجاری ہیں اس سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یو اے ای کے قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایمریٹس ایئر کے مسافروں کا مٹھائی اور دیگر تحائف کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ کے لاونج میں یو  اے ای کے پرچم بھی سجائے گئے تھے علاوہ ازیں سمبارا آرٹ گیلری میں یو اے ای کے قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرثقافت ذوالفقار شاہ نے بھی شرکت کی۔

یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے آرٹ گیلری میں منعقد ہونے والی تقریب پر شکریہ ادا کیا،آرٹ گیلری میں یو اے ای کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان جبکہ یو اے ای کے صدر و وزیراعظم کی تصاویر بھی خوبصورتی سے بنائی گئی تھیں۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ متحدہ عرب امارات کا مخلص بھائی اور مضبوط شراکت دار رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے