پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار 116 شرپسندوں کے اعترافی ویڈیو بیانات سامنے آگئے
پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 116 ملزمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر کو ڈی چوک پر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 116 کے اعترافی بیانات کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ڈی چوک سے گرفتار ہونے والے ’شرپسندوں‘ میں افغان شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اسلحہ فراہم کیا گیا تھا اور جب شیلنگ ہوئی تو انہوں نے پولیس و رینجرز پر فائرنگ کی۔
ویڈیو میں متعدد افغان باشندوں نے اپنا تعلق افغان صوبے سے بتایا جبکہ ایک نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور نے پیسوں کا لالچ دے کر یہاں بلایا تھا، پھر ہمارے سامنے ایک گاڑی آئی جس میں اسلحہ تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک سے گرفتار مزید ملزمان بھی اعترافی بیانات دینے کو تیار ہیں۔