کراچی؛ میٹروول کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار، اسلحہ  اور موٹرسائیکل برآمد

گرفتار ڈاکو اس سے قبل بھی پولیس مقابلے سمیت متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، پولیس


اسٹاف رپورٹر December 03, 2024
فوٹو- فائل

سائٹ اے پولیس نے میٹروول بدھ بازار کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل سمیت موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو 20 سالہ سبحان کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی ہارون سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان  کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے پستول ، گولیاں ، چلیدہ خول ، چھینا ہوا موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

 ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکو اس سے قبل بھی پولیس مقابلے سمیت متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں تاہم پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے