پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کے مزید تین نئے کیسز سامنے آئی ہیں جس کے بعد اس سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی ہے۔
لیب نے ڈی آئی خان، کراچی کیماڑی اور کشمور سے ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق کی۔ بچوں سے جمع کیے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب سے پتہ چلتا ہے کہ وہ جینیاتی طور پر اسی (WPV1) وائرس کے جینیاتی کلسٹر سے جڑے ہوئے ہیں۔
اب تک 59 کیسز میں سے 26 کا تعلق بلوچستان سے، 16 کا خیبرپختونخوا، 15 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔