کراچی: فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی

زخمیوں میں 30 سالہ عبدالمالک اور 20 سالہ میاں خان زخمی شامل


اسٹاف رپورٹر December 03, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس گل محمد گوٹھ نورانی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ عبدالمالک زخمی ہوگیا۔

منگھوپیر پولیس کے مطابق مضروب نشے کا عادی ہے جسے اعجاز نامی ملزم نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جو کہ موقع سے فرار ہوگیا۔

دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 9 میں فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ 20 سالہ میاں خان زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں سول اسپتال ٹراما سینٹر پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گارڈ سے اپنے ہی اسلحے سے چلنے والی گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں