بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر ہینڈلر ان کیلیے مشکلات بڑھا رہا ہے، فیصل واوڈا

حکومت کو چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے کوئی جگہ دیتے


خبر ایجنسی December 03, 2024
اب جوکام میرے نہیں وہ بھی کروں گا، فیصل واوڈا، فوٹو، سوشل میڈیا

اسلام آباد:

سینٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر ہینڈلر ان کیلیے مشکلات بڑھا رہا ہے۔

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس احتجاج کی کال سے بہت زیادہ نقصان ہوا ، بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر چلانے والا عمران خان کی مشکلات بڑھا رہا ہے۔

بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے چوری کروائی ، حکومت کا کام ہوتا ہے راستہ نکالنا ، حکومت کو چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے کوئی جگہ دیتے ، یہ مس مینجمنٹ نہیں ڈیزاسٹرہیں۔

حکومت نے درست طریقے سے مینج نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سے غلطیاں کروائی گئی ہیں، پی ٹی آئی کے بندے بشری بی بی کا دفاع کررہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے بڑا مثبت بیان دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا قومی اسمبلی میں جائیں ، کے پی میں گورنر راج کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بات چیت کا راستہ حکومت کے پلیٹ فارم سے ہی نکلے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے