446 یوٹیلٹی اسٹورز بند، مزید 500 کی بندش پر غور

جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے، ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر کے 446 یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کردیا جبکہ مزید 500 سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلٹی اسٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔

Load Next Story