راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے منصوبے کی تکمیل کے لئے ایڈمنسٹریٹو منظوری دے دی


ویب ڈیسک December 03, 2024
رواں سال کے آخر تک 100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی، صوبائی وزیر

راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے 102 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

منصوںے کا فیصلہ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 25 اکتوبر کو ہونے والی 39ویں میٹنگ میں کیاگیا.

پنجاب حکومت نے 2024/25 کے لیے منصوبے کی تکمیل کے لئے ایڈمنسٹریٹو منظوری دی جس کی تکمیل کی مدت نومبر 2025 رکھی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 84 کلو میٹر ایریا کو کور کرے گا اور اس کے 10 روٹ ہوں گے۔

الیکٹرک بس سروس پروجیکٹ کی مالیت 7 ارب سے زائد ہے جب کہ حکومت پنجاب نے 4.7 بلین روپے جاری کردیے۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ بسوں کا پروجیکٹ فصائی آلودگی کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں