محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ محمد اقبال میمن نے 3 ماہ تک اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے علاوہ کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کمپنیز کے ملازم ڈیوٹی ٹائم پر اسلحہ اُٹھا سکتے ہیں۔ سرعام اسلحہ کی نمائش کے ذریعے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنیوالوں پر مقدمات درج ہوں گے۔