پولیو کے مزید تین کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 59 ہوگئی
پاکستان میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کے تین کیسز کی تصدیق کی ہے، جس سے اس سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔
لیب نے ڈی آئی خان، کراچی کیماڑی اور کشمور سے ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق کی۔
بچوں سے جمع کیے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب سے پتہ چلتا ہے کہ وہ جینیاتی طور پر اسی WPV1 وائرس کے جینیاتی کلسٹر سے جڑے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک 59 کیسز میں سے 26 کا تعلق بلوچستان سے، 16 کا خیبر پختونخوا، 15 کا سندھ جبکہ ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔