غزہ میں 14 ماہ قید کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوئے، حماس

اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کیلیے غزہ پر بے شمار حملے کیے لیکن ناکام رہی ، رپورٹ


ویب ڈیسک December 03, 2024

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ کہ غزہ میں 14 ماہ سے قید اسرائیلی یرغمالیوں میں سے سے اب تک 33 ہلاک ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 33 اسرائیلی یرغمالی مختلف واقعات کے دوران ہلاک ہوئے۔ حماس نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک یرغمالیوں میں کتنی دہری شہریت کے حامل تھے۔

واضح رہے ان یرغمالیوں کی رہائی اور زندہ واپسی کے لیے اسرائیلی فوج نے 14 ماہ کے دوران بے شمار حملے کیے تاہم چند لاشیں ہی برآمد اور بمشکل ایک ، دو یرغمالی ہی چھڑوا سکی۔

جو اسرائیلی یرغمالی باضابطہ طور پر رہا ہوئے ہیں وہ حماس کے ساتھ جنگ بندی سے ہی چھڑوائے جا سکے ہیں۔ اسرائیل نے اس سلسلے میں جنگی ہتھیاروں کے علاوہ اپنے تمام جدید اوزار بشمول ڈرون طیاروں اور سیٹلائٹس کا بھی استعمال کیا۔ اپنے اتحادیوں کی بھی ہر ممکن مدد لی لیکن یرغمالیوں کو رہا نہ کرا سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں