صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے درخواست پر سماعت کی


جہانزیب عباسی December 03, 2024

اسلام آباد:

آئینی بینچ نے صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست کو بیس ہزار جرمانے کے ساتھ خارج کردیا۔

سپریم کورٹ نے جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے بعد رسید بھی پیش کرنے کا حکم دیا، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 184 تین کے تحت آپ نے درخواست دائر کی اس میں کون سا عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے ہائی کورٹ سے کیوں نہیں رجوع کیا، جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ اب تو درخواست ویسے بھی غیر موثر ہو چکی ہے۔

عدالت نے درخواستگزار اصغر علی مبارک کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں