کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سابق چیئرمین، سیکریٹری یونین کونسل روات سمیت 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو 4 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا


ویب ڈیسک December 03, 2024

اسلام آباد:

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سابق چیئرمین اور سیکریٹری یونین کونسل روات سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان اختیارات کے ناجائز استعمال سے 116ڈیلی ویجز ٹیچرز کو بھرتی کرنے اور غیر قانونی پروفیشنل ٹیکس کے معاہدے کرکے سرکاری خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار ملزمان میں سابق چیئرمین اظہر محمود، سابق سیکریٹری یونین کونسل مرزا تنویر اور سابق ڈیلی ویجز ملازم ساجد محمد شامل ہیں۔

ملزمان کرپشن اور بدعنوانی کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔ ملزم اظہر محمود نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 116 ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان غیر قانونی پروفیشنل ٹیکس کے معاہدے بھی کرتے رہے، ملزمان نے کرپشن اور بدعنوانی سے قومی خزانے کو 4 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا اور غیر قانونی ٹیچر بھی بھرتے کیے جن  کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں