بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بہنوں کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت طلب

درخواست علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین نیازی نے اپنے وکلاء کے ذریعے دائر کی ہے


ویب ڈیسک December 03, 2024

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات سے متعلق درخواست پر جیل سپریٹنڈنٹ کو عدالت طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ درخواست سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین نیازی نے اپنے وکلاء کے ذریعے دائر کی ہے۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے استدعا کی ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملنا چاہتے ہیں ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ سے دو گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں