جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید نے درخواست خارج کا فیصلہ چییلنج کردیا

ہائی کورٹ نے اعتراض دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دے دی


ویب ڈیسک December 03, 2024

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دے دی۔ شیخ رشید کے وکیل کا کہنا ہے کہ نئی ترمیمی درخواست آج ہی دائر کی جائے گی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں