بیرسٹر گوہر کا بیان جھوٹ بولنے والوں کے خلاف فرد جرم ہے، وزیر امور کشمیر

لاشوں کا جھوٹا بیانیہ والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، امیر مقام

اسلام آباد:

وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کا بیان جھوٹ بولنے والوں کے خلاف فرد جرم ہے، لاشوں کا جھوٹا بیانیہ والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ جھوٹ بول کر ریاست، حکومت اور اداروں کو بدنام کیا گیا، پاکستان کی عالمی بدنامی کرانے والوں کو سر عام جھوٹ بولنے پر سزا ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی  بیانات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جھوٹ بولنے والے کتنے ذمہ دار لوگ ہیں، میڈیا کو بھی ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے

خیبرپختون خوا کے وسائل وفاق پر حملہ کرنے والوں پر لگائے جا رہے ہیں، یہ وسائل صرف عوام کے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس پی ٹی آئی کے بھگوڑوں کے لئے "علاقہ غیر" بن چکا ہے۔

Load Next Story