حکومت لکھ کر دے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کیا پریکٹیکل مسائل ہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آرڈر پر گلگت بلتستان کے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

فوٹو فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ حکومت لکھ کر دے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کیا پریکٹیکل مسائل ہیں۔

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی آئینی و قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اعتراض کیا کہ عدالتی فیصلہ قانون اور اختیار کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کے آرڈر پر گلگت بلتستان کے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے انھیں پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام برابری کے حقوق چاہتے ہیں۔

یہ پڑھیں : گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے کیس کا فیصلہ محفوظ

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق حکومت جو چاہے قانون سازی کر لے، عدالتی فیصلہ پر عمل ہوا نہیں اور آپ توسیع پر توسیع لے رہے ہیں، حکومت لکھ کر دے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کیا پریکٹیکل مسائل ہیں۔

ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔

Load Next Story