عرفی جاوید نے سالوں بعد ’چِن فلرز‘ ختم کروا دیئے، تصویر وائرل

عرفی جاوید کا چہرہ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے


ویب ڈیسک December 03, 2024

منفرد فیشن سینس اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے اپنے چہرے سے ’چِن فلرز‘ ختم کروا دیئے۔

ہر بار کچھ نیا کر کے سب کی توجہ سمیٹنے اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی عرفی جاوید نے حال ہی میں اپنے چِن فلرز ختم کروانے کا فیصلہ کرکے نئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں اور مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

 عرفی نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اس تبدیلی کی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں وہ گاڑی میں موجود تھیں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی چِن فلرز کو ختم کروا رہی ہیں۔ 

اگلی اسٹوری میں عرفی نے فلرز ختم ہونے کے بعد اپنے چہرے کی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی  تھوڑی،  ’چِن‘ پہلے کی نسبت کم نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے 8-9 سال سے چِن فلرز لگوا رہی تھیں اور اپنے نئے چہرے کی عادت ڈالنا ان کے لیے مختلف تجربہ ہوگا۔ 

تاہم عرفی جاوید کا یہ نیا لُک ان کے مداحوں کو بے حد پسند آرہا ہے سوشل میڈیا پر مداحوں نے تبصرے میں کہا کہ عرفی بغیر چن فلرز کے زیادہ خوبصورت اور پہلے سے بہتر لگ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب عرفی نے اپنی خوبصورتی کے علاج پر بات کی ہو۔ ماضی میں بھی وہ انکشاف کر چکی ہیں کہ ایک ڈاکٹر نے ان کے ہونٹوں کے فلرز غلط طریقے سے کیے جس کی وجہ سے ان کے ہونٹ غیر ہموار اور عجیب ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک سال بعد دوسرے ڈاکٹر سے فلرز ختم کروائے، جو ان کے لیے ایک تکلیف دہ تجربہ ثابت ہوا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں