اسلام آباد کے 3 قومی اسمبلی حلقوں کا معاملہ، الیکشن ٹربیونل سے متعلق ن لیگ کی درخواستیں منظور

الیکشن کمیشن نے 24 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا


ویب ڈیسک December 03, 2024

الیکشن کمیشن نےاسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا 24 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل سے متعلق ن لیگ کی درخواستیں منظور کرلیں۔   

الیکشن کمیشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جگہ جسٹس( ر) عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو پی ٹی آئی امیدواروں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرکے ریمانڈ بیک کیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں ن لیگی ایم این ایز نے درخواست دائر کی تھی۔ مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ 24 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کر دیے۔ کیسز راولپنڈی ٹریبیونل کو منتقل کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں