لڑکی پسند آجانے کے بعد فوری اس سے شادی کرلینی چاہیے، منیب بٹ
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنی اہلیہ ایمن خان کو ان کی کم عمری کی وجہ سے چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں منیب بٹ نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ اگر انسان کو کوئی لڑکی پسند آجائے تو اسے فوری اس سے شادی کرلینی چاہیئے کیونکہ ان کے نزدیک’گرل اور بوائے فرینڈ‘ جیسے تعلقات کا کوئی تصور نہیں اور وہ ان پر یقین نہیں رکھتے۔
منیب نے بتایا کہ انہوں نے بھی یہی کیا، ایمن خان سے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہی اپنے خاندان کو بتایاؤ اور چند ماہ کے اندر منگنی کرلی۔ ان کی منگنی 2017 کے آغاز میں ہوئی اور 2018 میں شادی ہوئی۔