پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کا اہم فاسٹ بولر انجرڈ
پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور پاکستان کیخلاف 10 دسمبر سے ہونے والی سیریز سے باہر ہوجائیں گے۔
ڈربن ٹیسٹ میں بالنگ کے دوران کمر کے دائیں حصے میں چوٹ لگنے کے باعث جیرالڈ کوٹزی 6 ہفتوں تک کھیل کے میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم نے جیرالڈ کوٹزی کی جگہ کوینا مافاکا کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ؛ کیا پاکستان اب بھی فائنل کھیل سکتا ہے؟
جنوبی افریقی ٹیم کو ان کے علاوہ نینڈرے برگر، لونگی نگیڈی کی انجریز کا سامنا ہے۔
ادھر ڈربن ٹیسٹ کا حصہ بننے والے کاگیسو ربادا اور مارکو جانسن فٹ ہیں جو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔
سری لنکا ٹیسٹ کے بعد جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرنی ہے۔