پہلی فلم کی ناکامی کے بعد والد نے ہر ماہ 50 ہزار روپے دیئے، فردین خان

والد بہت سخت مزاج تھے مگر حوصلہ افزائی بھی کرتے تھے، اداکار

حال ہی میں مشہور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی مشہور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے 14 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والی فردین خان کا کہنا ہے کہ پہلی فلم کی ناکامی کے بعد ان کے والد نے ان کی مالی مدد کی۔

فردین خان ماضی کے مشہور اداکار اور فلمساز فیروز خان کے بیٹے ہیں جنہوں نے 1998 میں اپنی پہلی فلم  ’پریم اگن‘ سے شوبز میں قدم رکھا تاہم فلمی کیریئر کی شروعات کچھ خاص کامیاب نہیں رہی جس کے بعد ان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

2010 میں والد کی وفات کے ایک سال بعد فردین خان نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم 14 سال کے وقفے کے بعد، انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی اسٹریمنگ سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں اہم کردار کے ذریعے شوبز میں واپسی کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فردین نے اپنے والد کی سخت مزاجی اور ایمانداری کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد اپنے خیالات کے اظہار میں بے حد صاف گو تھے اور غلطیوں پر تنقید سے کبھی گریز نہیں کرتے تھے۔ تاہم فلموں کے معاملے میں وہ انکی حوصلہ افزائی کرتے تھے اور انہیں بہتر ہونے کے مشورہ بھی دیا کرتے تھے۔

فردین خان نے بتایا کہ پریم اگن کی ناکامی کے بعد، فیروز خان نے ان کی مالی مدد کی لیکن صرف ایک سال کی محدود مدت کے لیے وہ انہیں مالی اخراجات پورے کرنے کیلئے جیب خرچ دیتے رہے۔ فردین خان نے بتایا کہ انہیں 50,000 روپے ماہانہ ملتے تھے جس سے انہوں نے اپنے اخراجات پورے کیے۔

یاد رہے کہ ہیرا منڈی کے بعد فردین اکشے کمار کے ساتھ فلم ’کھیل کھیل میں‘ اور ’وسفوٹ‘ جیسی کامیاب فلموں میں بھی نظر آئے ہیں۔ 

Load Next Story