کباب اور فرنچ فرائز کی سب سے بڑی سرونگ کا عالمی ریکارڈ قائم

کھانا شرکا کو پیش کیے جانے سے پہلے 300 فٹ سے زائد لمبی میزوں پر رکھا گیا


ویب ڈیسک December 04, 2024

ایک آسٹریلوی ریسٹورنٹ نے 1,212 پاؤنڈز کا کباب مع فرنچ فرائز تیار کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ نے 1,212 پاؤنڈز کا کباب فرنچ فرائز کے ساتھ تیار کرکے مقامی تہوار کے شرکا کو کھلایا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگیا۔

کیمبل ٹاؤن، نیو ساؤتھ ویلز میں کنگ کباب ہاؤس نے کیمبل ٹاؤن اسٹریٹ فیسٹیول میں ریکارڈ توڑنے کے لیے 660 پاؤنڈز بغیر پکے فرائز اور 1,300 پاؤنڈ سے زیادہ بغیر پکے ہوئے چکن اور بیف کے ساتھ کھانے کی تیاری کا آغاز کیا۔

کھانا تہوار کے شرکا کو پیش کیے جانے سے پہلے 300 فٹ سے زیادہ لمبی میزوں کی ایک سیریز پر رکھا گیا۔

اس بڑے پیمانے پر تیار کیے گئے کباب مع فرائز نے ڈونر کباب اور چپس کی سب سے بڑی سرونگ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں