یاسر حسین کی خوبصورتی کیلئے سرجری کروانے والے اداکاروں پر کڑی تنقید

اداکاروں کے ایکسپریشن اللہ کو اور پیسے ڈاکٹرز کو پیارے ہوگئے، یاسر


ویب ڈیسک December 03, 2024
پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی فوٹوفائل

پاکستان شوبز کے اداکار اور پروڈیوسر یاسر حسین نے انڈسٹری کے بیوتی سرجریز کروانے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنی منفرد شخصیت اور بے باک انداز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے یاسر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے  جس میں انہوں نے ان اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو بوٹاکس کے زیادہ استعمال سے اپنے ایکسپریشن کھو بیٹھے ہیں۔ 

انہوں نے ہالی ووڈ کی سپر ماڈل کا ایک پوسٹر شیئر کیا، جس میں بوٹاکس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یاسر نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے قدرتی تاثرات (ایکسپریشز) کو محفوظ رکھیں اور غیر ضروری کاسمیٹک طریقوں سے گریز کریں۔ 

یاد رہے کہ بوٹاکس دوا استعمال کرنے کا ایک ایسا میڈیکل طریقہ کار ہے جو چہرے کی جھریوں اور باریک لکیروں کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال چہرے کے ایکسپریشن منجمد ہوجاتے ہیں۔

 یاسر کے مطابق یہ مسئلہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں عام ہوتا جا رہا ہے اور وہ ان مسائل پر کھل کر بات کرنے کے حامی ہیں۔ 

یاد رہے کہ یاسر حسین ان دنوں نئی سیریز ’پیرڈائز‘ کی ہدایتکاری میں مصروف ہیں جس میں ان کی اہلیہ اقرا عزیز اور شجاع اسد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں